Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / سابق وزیراعظم نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

راولپنڈی (بیورو رپورٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔
پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اپنے عملے کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا طبی معائنہ کررہے ہیں۔ جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے میاں نوازشریف کے ٹیسٹ کرنے شروع کردیے ہیں۔ پمز کا پانچ رکنی میڈیکل بورڈ سابق وزیراعظم کے دل کی ایکو اور ای سی جی سمیت چار سے پانچ طرح کے ٹیسٹ کرے گا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے گردے کا الٹراساونڈ بھی آج کیا جائے گا جبکہ شوگر، یوریا اور کریٹینائن ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے بھی لئے جائیں گے۔ گزشتہ روز نوازشریف کے بلڈ ٹیسٹ میں بڑی خرابی دکھائی نہیں دی تھی۔ میڈیکل بورڈ کی سفارش پر میاں نواز شریف کو جیل میں ائیرکنڈیشن فراہم کردئیے گئے ہیں۔
پمز اسپتال اسلام آباد کے ماہرین پر مشتمل 4رکنی میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز بھی نوازشریف کا طبی معائنہ کیا تھا اور جیل میں رہنا طبی طور پر خطرناک قرار دیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دل کی حالت بہت خراب ہے، پہلے اوپن ہارٹ سرجری ہونے کے باعث ان کا جیل میں رہنا طبی طور پر خطرناک ہوسکتا ہے۔ تاہم نوازشریف نے علاج کی غرض سے اسپتال منتقل ہونے سے انکارکرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں جو سہولت فراہم کرنی ہے وہ جیل کے اندر ہی مہیا کی جائے ۔

About Admin

Check Also

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے دہری شہریت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: