Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بوکو حرام کا چاڈ کے ایک گاوں پر حملہ‘ 18 افراد ہلاک‘9 عورتیں اغواء

بوکو حرام کا چاڈ کے ایک گاوں پر حملہ‘ 18 افراد ہلاک‘9 عورتیں اغواء

چاڈ (فارن ڈیسک) مغربی چاڈ کے علاقے میں بوکوحرام سے تعلق رکھنے والے مبینہ عسکریت پسندوں نے 18 کاشت کاروں کو ہلاک کرنے کے بعد 9 عورتوں کو اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں َ ۔حکام کے مطابق تازہ ترین واقعہ تشدد کی اس لہر کا حصہ ہے جو ہمسایہ ملک نائیجیریا سے خطے بھر میں پھیلی ہوئی ہے‘گزشتہ ہفتے رات گئے جھیل چاڈ کے علاقے کے ایک گاو¿ں میروم میں گھس آئے اور کسانوں کے گلے کاٹ دیے۔علاقائی گورنر محمد عبالی صالح کا کہنا تھا کہ حملہ آور 9 عورتوں کو اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے،تاہم ان میں ایک ان کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔گورنر کا کہنا تھا کہ کسان نئی ذرخیز زمینوں کی تلاش میں اس علاقے سے باہر نکل گئے جس کے متعلق سیکیورٹی فورسز نے غیر محفوظ قرار دیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ وہ حملے کا نشانہ بن گئے۔بوکو حرام گروپ شمالی مشرقی نائیجیریا میں اپنے انداز کا اسلامی نظام نافذ کرنے کے لیے،چاڈ، نائیجر اور کیمرون میں 9 سال سے عسکری کارروائیاں کر رہا ہے۔تشدد کی ان کارروئیوں میں 30 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور پونے 3لاکھ کے لگ بھگ بے گھر ہو چکے ہیں۔بوکو حرام کی دہشتگردی سے زیادہ متاثر نہ ہونے والے ملک چاڈ نے 2016 میں نائیجریا کے 32 فوجیوں کی ہلاکت نے بعد اپنے 2 ہزار فوجی مدد کے لیے بھیجے تھے لیکن انہیں پچھلے سال اکتوبر میں واپس بلا لیا گیا،جس کے بعد خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے نئے سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے مزید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: