Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / الیکشن سے قبل عوام کو مہنگائی کا جھٹکا، بجلی مہنگی کردی گئی

الیکشن سے قبل عوام کو مہنگائی کا جھٹکا، بجلی مہنگی کردی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاورپرچیز ایجنسی کی جانب سے ماہانہ بنیادوں پرفیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت کی۔
سی سی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جون میں پانی سے 28 فیصد، کوئلے سے 12 فیصد بجلی پیدا کی گئی، گیس سے 41 فیصد اورفرنس آئل سے 9 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 70 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔
نیپرا نے سی سی پی اے کی درخواست منظورکرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اضافے سے صارفین پرساڑھے 6 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم کے الیکٹرک، لائف لائن، زرعی صارفین پراضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

About Admin

Check Also

چینی خاتون پاکستانی شہری سے رقم وصول کرنے پشاور پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی خاتون پاکستانی شہری سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم وصول کرنے پشاور پہنچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: