Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / گالیوں اورسازشوں کے باوجود (ن) لیگ کا ووٹ بینک نہیں توڑا جاسکا، سعد رفیق

گالیوں اورسازشوں کے باوجود (ن) لیگ کا ووٹ بینک نہیں توڑا جاسکا، سعد رفیق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ گالیوں اورسازشوں کے باوجود پنجاب میں (ن) لیگ کا ووٹ بینک نہیں توڑا جاسکا۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران سعد رفیق نے کہا کہ انتخابی مہم اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے، پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ انتخابی مہم میں ہمیں شکایات کا سامنا نہیں کرنا پڑرہا، عوام نظریاتی بنیادوں پرووٹ ڈالنے کے لیے تیارہیں، زہریلے پراپیگنڈے اورسازشوں کے باوجود لاہور اورپنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک توڑا نہیں جا سکا۔ نوازشریف اوران کی صاحبزادی کے ساتھ جورویہ رکھا گیا ہے اس نے (ن) لیگ کے کارکنوں کومزید غیرمتزلزل بنا دیا ہے، ہم لاہور سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی تمام نشتیں جیتیں گے۔
سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان بنیادی طور پر سیاست دان نہیں ہیں، ایک ہی رات میں 30،30 ہزار بینرلگا جا رہے ہیں ،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے اخراجات کا نوٹس لے۔ پی ٹی آئی والے اپنے جلسوں کیلیے ادھر ادھر سے لوگ اکٹھے کررہے ہیں، بسیں اور دیگیں بھیج کر بھی پی ٹی آئی کارکن اکٹھے نہیں ہورہے، گالی کی سیاست کچھ نہیں دیتی، گالیوں اور سازشوں کے باوجود پنجاب میں (ن) لیگ کا ووٹ بینک نہیں توڑا جاسکا۔ پی ٹی آئی کی قیادت سے درخواست ہے کہ ہوش کے ناخن لیں اور اپنے کارکنوں کو اشتعال پھیلانے سے روکے۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: