Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب، ڈاکٹر جیل پہنچ گئے

کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب، ڈاکٹر جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کے لئے ایمبولینس جیل پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت اس وقت خراب ہوئی جب وہ اپنی قانونی ٹیم سے ایون فیلڈ کیس میں سزا اور دیگر مقدمات پر مشاورت کررہے تھے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی سے ڈاکٹرز طلب کرلئے گئے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس بھی جیل میں آچکی ہے تاہم ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد ہی انہیں اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر کو ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ 8 جولائی سے اڈیالہ میں قید ہیں۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: