Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقات

نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ان کی قانونی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ حارث اورامجد پرویز سمیت پانچ رکنی لیگل ٹیم سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، انہوں نے نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر سے ملاقات کی اور ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف قانونی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
نواز شریف اورمریم نوازکی وکلا کے ساتھ ملاقات گزشتہ جمعرات کو ہونی تھی لیکن جیل حکام کی جانب سے جمعرات کو ملاقات منسوخ کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف کو دس سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سات سال اور داماد کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: