Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / لکی مروت میں مکان میں دھماکا، 4 افراد زخمی

لکی مروت میں مکان میں دھماکا، 4 افراد زخمی

لکی مروت (مانیٹرنگ ڈیسک) دال ملز کے قریب مکان میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں میں دو راہگیروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کےمطابق لکی مروت کے علاقے دال ملز کے قریب مکان میں زوردار دھماکا ہواہے، دھماکے سے مکان مکمل تباہ ہوگیا ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں دوراہگیروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیمیں، بم ڈسپوزایبل اسکواڈ کے اہلکاراورپولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اورعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لکی سٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث انہیں پشاور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: