Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / عام انتخابات 2018:85307 پولنگ اسٹیشنز پر فوج ‘پولیس سمیت 16 لاکھ انتخابی عملہ تعینات ہو گا‘الیکشن کمیشن

عام انتخابات 2018:85307 پولنگ اسٹیشنز پر فوج ‘پولیس سمیت 16 لاکھ انتخابی عملہ تعینات ہو گا‘الیکشن کمیشن

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) ملک بھر میں 85307 پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج ‘پولیس سمیت 16 لاکھ انتخابی عملہ تعینات ہو گا ‘17007 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیدیا گیا ہے ،حساس قرار دیئے گئے پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لسٹیں تیار کر لی ہیں ۔85307 پرائیزائڈنگ افسران5 لاکھ 10 ہزار 356 پرائیزائڈنگ افسران اور 2 لاکھ 55 ہزار 178 پولنگ افسران اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔معلومات کے مطابق پنجاب ا ور اسلام آباد میں 48610 پرائیزائڈنگ افسران ، 2 لاکھ 81 ہزار 62 اسسٹنٹ پرائیزائڈنگ افسران جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار 534 پولنگ افسر تعینات ہوں گے جبکہ عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے لئے فوج کے 3 لاکھ 75 ہزار اور پولیس کے 4 لاکھ 49 ہزار 465 اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ انتخابات پر پنجاب پولیس اور اسلام آباد میں 2 لاکھ 2100 ، سندھ میں ایک لاکھ 600 ، خیبرپختونخوا 87 ہزار 269 اور بلوچستان میں 59 ہزار 497 پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق پولنگ کا عمل شروع ہونے سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کر دی جائے گی اور اس موقع پر کسی کو کوئی جلسہ یا کارنر میٹنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔22 اور 23 کی درمیانی شب رات 12 بجے تک امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی اپنی مہم کے سلسلہ میں جلسوں و کارنر میٹنگ کا انعقاد کر سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ یہ عمل انتخابی ضابطہ اخلاق کا حصہ ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب امیدواروں سے انتخابی اخراجات ، بنک اکاﺅنٹس کی سٹیٹمنٹ اور خرچے کی تمام تر رسیدے وصول کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا اور اس سلسلہ میں تمام امیدوار شائع شدہ تشہیری مواد کا ایک ایک نمونہ بھی جمع کرائیں گے اور انتخابی اخراجات کی مقررہ وقت میں تفصیلات جمع نہ کرانے پر انتخابی مہم کے بعد رزلٹ روک دیئے جائیں گے اور امیدواروں کے خلاف ممکنہ کارروائی بھی ہو گی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے 30 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں اور اسلام آباد کے تین حلقوں کے لئے 797 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جن میں مردوں کے لئے 360 جبکہ خواتین کے لئے 360 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 77 ہو گی اور یوں اس طرح ملک بھر میں 17007 پولنگ سٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں اور ملک بھر میں 85307 پولنگ اسٹینشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ #/s#۔( جاوید/ ظفر ملک)

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: