Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ایران کی صیہونی پارلیمنٹ کے متنازع قرارداد کی شدید الفاظ میں مذمت

ایران کی صیہونی پارلیمنٹ کے متنازع قرارداد کی شدید الفاظ میں مذمت

تہران(فارن ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ صہیونی پارلیمنٹ کا نیا قانون عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے‘امریکی حکومت صہیونیوں کی سرعام حمایت جاری رکھے ہوئے ہے‘نہتے فلسطینیوں کی مزاحمت سے ہی غاصبوں کو فلسطینی سرزمین سے نکال دیا جائےگا‘صہیونیوں کے اپارٹائڈ نظام کا دور ختم ہوچکا ہے‘جلد حریت پسند اقوام‘مسلم اقوام فلسطینیوں کی جد و جہد سے صہیونیوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا جائےگا۔ہفتہ کو ترجمان اسلامی جمہوریہ ایران محکمہ خارجہ بہرام قاسمی نے دارالحکومت تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی پارلیمنٹ کا نیا قانون عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے‘غاصب صہیونی حکمران گزشتہ 70 سالوں سے فلسطینی سرزمین پر ناجائز قبضہ جمائے رکھے ہوئے ہیں اور مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام کرنے کےساتھ ساتھ نسل پرستی و تعصب کی بنیاد پر کالے قوانین بھی بنارہے ہیں‘امریکہ کی جانب سے صہیونیوں کی کھلی حمایت جاری ہے جبکہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی اور بعض عرب ممالک کی صہیونیوں کےساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششوں سے خطے میں امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم صہیونیوں کی نسل پرستی کےخلاف جد و جہد جاری رکھے گی اور یقینا فلسطینیوں کی مزاحمت سے ہی غاصبوں کو فلسطینی سرزمین سے نکال دیا جائے گا۔ترجمان ایرانی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے اپارٹائڈ نظام کا دور ختم ہوچکا ہے اور جلد دنیا کی حریت پسند اقوام‘مسلم اقوام بالخصوص فلسطینیوں کی جد و جہد سے صہیونیوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا جائےگا۔واضح رہے کہ صہیونی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز اسرائیل کو ”صہیونی ریاست“قرار دینے کا متنازع بل منظور کرلیا جس کے تحت صرف یہودیوں کو ملک میں خودمختاری کا حق ہوگا‘بل کےخلاف پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی اور پرچیاں پھاڑی گئیں جبکہ متنازع بل کی منظوری پر جگہ جگہ احتجاج بھی کیا جارہاہے۔اسرائیلی عرب ارکان پارلیمان نے اس بل پرتنقید کی ہے‘اسرائیل کی 90لاکھ آبادی میں سے صرف 20فیصد آبادی اسرائیلیوں کی ہے۔

About Admin

Check Also

امید ہے عمران خان کے دور میں پاک ترک تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان کے دور میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: