Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / اسحاق ڈار کو انٹرپول کے زریعے وطن واپس لانے کیلئے ریڈ نوٹس جاری

اسحاق ڈار کو انٹرپول کے زریعے وطن واپس لانے کیلئے ریڈ نوٹس جاری

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کے لیے ریڈ نوٹس جاری کردیا گیا۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر نیب میں آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ زیر سماعت ہے لیکن متعدد بار بلانے کے باوجود وہ پیش نہ ہوئے جس پر چیرمین نیب نے انہیں انٹرپول کے ذریعے برطانیہ سے وطن واپس لانے کی منظوری دی تھی جس کے لیے اب ریڈ نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی سینیٹر اسحاق ڈار کو متعدد بار طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر ان کی سینیٹ رکنیت معطل کردی گئی تھی جب کہ اسحاق ڈار کی واپسی کے لیے تمام اداروں کو وزارت داخلہ کی مدد کرنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے سینیٹر اسحاق ڈار علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم ہیں جس کے باعث سینیٹ الیکشن میں امیدوار ہونے کے باوجود پاکستان نہیں آسکے تھے۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: