Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / چوتھا ون ڈے؛ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

چوتھا ون ڈے؛ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بولاوایو (مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہےاور 300 سے زائد رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سیریز میں 3-0 فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 201 جب کہ دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی تھی۔

About Admin

Check Also

بھارت پر مہربانیاں: سرفراز احمد کو ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراض

پاکستان کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: