Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ورلڈ جونیئر ریسلنگ، 6 رکنی قومی دستہ شرکت کیلیے بھارت روانہ

ورلڈ جونیئر ریسلنگ، 6 رکنی قومی دستہ شرکت کیلیے بھارت روانہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے 6 رکنی قومی دستہ واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گیا جس میں 4 ریسلرز اور 2 آفیشلز شامل ہیں۔
نئی دہلی میں 17 سے 22 جولائی تک شیڈول ایونٹ میں عنایت اللہ 65 کلوگرام، غلام غوث 70 کلوگرام، محمد عثمان 79 کلوگرام اور حسیب مصطفیٰ 86 کلوگرام کیٹگریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سہیل رشید بطور کوچ اور محمد ریاض بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان، عراق اور افغانستان کے ریسلرز کو ویزہ جاری نہ کرنے پر یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کی جانب سے ایونٹ منسوخ یا بھارتی رکنیت معطل کیے جانے کا خدشہ تھا جس پر انڈین ریسلنگ فیڈریشن نے وزارت داخلہ کے حکام سے پاکستانی ریسلرز کو ویزے جاری کرنے کی درخواست کی جسے قبول کرلیا گیا تھا۔

About Admin

Check Also

بھارت پر مہربانیاں: سرفراز احمد کو ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراض

پاکستان کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: