Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،ترکی

دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،ترکی

انقرہ\ریاض(فارن ڈیسک )سعودی عرب میں تعینات ترکی کے قونصل جنرل عاکف منوشا نے کہا ہے کہ ترک حکومت دنیا بھر میں ہونےوالی دہشتگردی کی سخت مذمت کرتی ہے،ترکی میں گزشتہ بغاوت کی کوششیں عوامی اتحاد اور سیکورٹی اداروں کی مضبوط پالیسی کے ذریعے ناکام بنائی گئی۔جمعرات کو یہاں ترک قونصل جنرل عاکف منوشا ترکی میں ناکام بغاوت کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر صدر رجب طیب اردگان کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا اور ترکی کے ترقیاتی منصوبوں کی تصویری نمائش پیش کی گئی۔ترک قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ترکی دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،دہشتگردی کیخلاف عالمی کٹھ جوڑ نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال ڈیڑھ لاکھ ترک مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: