Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / مسلم لیگ ن وہ بیج ہے جس سے اس قوم کو پورا پھل دیا ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن وہ بیج ہے جس سے اس قوم کو پورا پھل دیا ہے، احسن اقبال

بدوملہی (نمائندہ حریف )سابق وفاقی وزیر داخلہ اور حلقہ NA78نارووال سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پروفیسر احسن اقبال نے بدوملہی کے نواحی گاﺅں بھنگالہ ملہیاں میں ایک انتخابی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن وہ بیج ہے جس سے اس قوم کو پورا پھل دیا ہے۔مسلم لیگ ن ہی قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے۔ یہ وہی ملک ہے جس میں بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی۔ اور آپ لوگ سکون کی نیند نہیں سو سکتے تھے۔ میاں نواز شریف اور اس کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا ہے۔ اور آپ لوگ سکون کی نیند سو رہے ہیں۔ مگر آپ کا لیڈ ر اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر آپ کے پاس آکر پانبد سلاسل ہوا ہے۔ آپ کا یہ فرض ہے کہ 25جولائی کو مسلم لیگ ن کو کامیاب کرواکے اس کی سزا کو ختم کروائےں ۔ انہوںنے کہا کہ 70سالوں میں اتنی ترقی نہیں ہوئی جتنی پچھلے پانچ سالوں میں ہوئی ہے۔ آج نارووال میں تین یونیورسٹیاں ہیں۔ اس سے پہلے نارووال کے غریب عوام کے بچے ایف اے سے زیادہ تعلیم حاصل نہیں کرسکتے تھے۔ اور وہ چپڑاسی یا نائب قاصد بن کر مٹی میں مل جاتے تھے۔ نیو لاہور نارووال روڈ بننے کی وجہ سے آج ہم لاہور سے جڑ چکے ہیں۔ مستقبل قریب میں نارووال ایکسپریس وے کو سیالکوٹ لاہور ایکسپریس وے سے ملا دیا جائے گا جس سے بدوملہی اور لاہور کا سفر صرف 20سے25منٹ کا ہوجائے گا۔ ہمار ا منشور صرف صرف ترقی ہے۔ اب آ پ مسلم لیگ ن کے کاموں کو دیکھ کر فیصلہ کریں کہ کیا مسلم لیگ ن آپ کے ووٹ کی حقدار ہے یا نہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کروائے گے۔ بھنگالہ ملہیاں میں اس انتخابی اجتماع کا اہتمام چودھری الیاس احمد ملہی ، چودھری محمد یحی ملہی ، چودھری عبدالشکور ملہی ، چودھری محمد سلیم ملہی اور ان کے ساتھیوں نے کیا۔ بعد ازاں حلقہ پی پی 50نارووال سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار خواجہ محمد وسیم بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ علاقہ ہر سال سیلاب کے پانی کی وجہ سے سمندر بنا رہتا تھا جس کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے بند باندہ کر روکا ہے۔ آج آپ خوشحالی سے اپنی کھیتی باڑی کر رہے ہیں۔ اب چار سال ہوگئے ہیں کیا پانی آیا ہے؟ہم نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے۔ اب آپ کی باری ہے آپ ہمیں ووٹ دے کر اپنا وعدہ پورا کریں ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے اپنے حلقہ انتخاب میں وسیع پیمانے پر ترقیاتی کام کروائے ہیں۔جو سب کے سامنے ہیں۔ آپ 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کو کامیاب کروائے تاکہ ترقی کا سفر مزید آگے بڑھ سکے۔ گاﺅں کی نمائندگی کرتے ہوئے چودھری اللہ رحم ملہی نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کا بھر پور ساتھ دیں گے۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: