Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ

مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہالہ ریسٹ ہاؤس کو پہلے سے سب جیل قرار دیدیا گیا ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جیل سے ریسٹ ہاؤس منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز 5 روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائیں، انہوں نے جیل حکام سے مچھروں اور صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کی ہیں جب کہ وہ جیل میں بنے کھانے سے ہر ممکن حد تک اجتناب کررہی ہیں۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: