Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / عمران خان کوغلط فہمی ہے کہ وہ سازش سے وزیراعظم بن جائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کوغلط فہمی ہے کہ وہ سازش سے وزیراعظم بن جائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لالہ موسیٰ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو غلط فہمی ہے کہ وہ سازش سے وزیراعظم بن جائیں گے۔
لالہ موسیٰ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گالم گلوچ اور الزامات کی سیاست سے شاید کچھ فائدہ ملے لیکن عوام کو نقصان ہوگا، پنجاب کی سیاست میں نظریاتی بحران ہے اس کے لیے پیپلز پارٹی لڑے گی، پی ٹی آئی اور نواز شریف پارٹی کا منشور ایک جیسا ہی ہے، ہماراسفرصرف الیکشن تک محدود نہیں ہے، اس لئے پیپلز پارٹی کا منشور باقی تمام جماعتوں سے مختلف ہے۔ ہم بے نظیر بھٹو کے فلسفے پر چلتے ہوئے مثبت سیاست کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لاڈلے کی سیاست سے مستقبل میں ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے، عمران خان شفاف الیکشن سے ڈرتے ہیں، انہیں یہ غلط فہمی ہے کہ وہ سازش سے وزیراعظم بن جائیں گے۔ پاکستان کے عوام جس کو چاہے ووٹ دیں، کٹھ پتلی اتحاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، پہلے بھی ہم نے سازشوں کا مقابلہ کیا آئندہ بھی کریں گے، ہم اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، ان پر بار بار اعتراض کیا اور الیکشن کمیشن کو بھی شکایت کی، کالعدم تنظیموں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مذمت کرتا ہوں۔

About Admin

Check Also

khursheed shah

عمران خان کی تقریر سے لگا جیسےان کی تربیت لالو پرساد نے کی ہو،خورشید شاہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ‌ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نومنتخب وزیراعظم کو تنقید …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: