Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بنگلادیش؛منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا¶ن میں تیزی،200 ملزمان ہلاک،عالمی تنظیموں کی شدید تنقید

بنگلادیش؛منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا¶ن میں تیزی،200 ملزمان ہلاک،عالمی تنظیموں کی شدید تنقید

ڈھاکا (فارن ڈیسک ) بنگلا دیش میں منشیات فروشوں کےخلاف شروع کیے گئے کریک ڈا¶ن آپریشن میں ہلاکتوں کی تعداد اب 200سے تجاوز کر گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش میں 2ماہ سے جاری منشیات فروشوں کےخلاف جاری آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔ پولیس کے ہاتھوں ماورائے عدالت طرز کی کارروائی میں اب تک 200سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔حکام نے فلپائن کی طرز پر منشیات کے کاروبار اور اسمگلروں کےخلاف کارروائی کو جاری رکھنے کا عندیہ دیدیا ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کیلئے کام کرنےوالی تنظیموں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو ماورائے عدالت قتل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ قانون اور عدالتیں ہونے کے باوجود پولیس کی بندوق سے فیصلہ کرنا درست عمل نہیں۔حکومت کو اپنے طریقہ کار میں تبدیلی لانا ہوگی۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں اعصابی نظام پر اثر انداز ہونے والی ادویات کیفین اور میتھم فیٹامائن کے اجزاءپر مشتمل ٹیبلیٹ ’یابا کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے اس نشہ آور گولی کی خرید و فروخت غیر قانونی ہے جس کےخلاف حکومت نے کریک ڈا¶ں آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

About Admin

Check Also

پاکستان کو جواب دینے کا وقت آگیا، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی آرمی چیف نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان کو جواب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: