Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ایران کےساتھ اقتصادی چینل کھلے رکھے جانے کی کوششیں جاری ہے،فیڈریکا موگرینی

ایران کےساتھ اقتصادی چینل کھلے رکھے جانے کی کوششیں جاری ہے،فیڈریکا موگرینی

تہران (فارن ڈیسک )یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینینے ایران کےساتھ اقتصادی چینل کھلے رکھے جانے کے طریقہ کار کو دلچسپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کام اس بات کی ضمانت فراہم کرسکتا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کے فوائد حاصل کرتا رہے گا۔بد ھ کو دارالحکومت برسلز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ ایران کےساتھ اقتصادی چینل کھلے رکھے جانے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے ایران کےساتھ اقتصادی چینل کھلے رکھے جانے کے طریقہ کار کو دلچسپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کام اس بات کی ضمانت فراہم کرسکتا ہے کہ ایران ایٹمی معاہدے کے فوائد حاصل کرتا رہے گا،یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج نے امریکہ کی جانب سے ایران کےخلاف امریکی پابندیوں سے یورپی ملکوں کو مستثنی رکھنے سے انکار کیے جانے پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔ فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ اگرچہ عالمی معیشت اور مالیاتی نظام میں امریکہ کا وزن کافی زیادہ ہے،تاہم یورپ ایٹمی معاہدے کو محفوظ رکھنے کا پختہ ارادہ رکھتا ہے،یورپی یونین ایٹمی معاہدے کو اپنی،علاقے اور دنیا کی سلامتی کے حوالے سے اہم سمجھتی ہے،لہذا اس کو باقی رکھنے کیلئے جوکچھ اس کے بس میں انجام دینے کیلئے ہوگا وہ اس کیلئے تیار ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایٹمی معاہدے کا ٹوٹنا کسی سانحے سے کم نہیں ہوگا۔

About Admin

Check Also

پاکستان کے خلاف ایک اور سرجیکل سٹرائیک کی ضرورت ہے :بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: