Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایجنسیوں کی ناراضگی پر یوٹرن لے لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایجنسیوں کی ناراضگی پر یوٹرن لے لیا

واشنگٹن (فارن ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس سے متعلق اپنے بیان سے کانگریس کے دباو¿ یا انٹیلی ایجنسیوں کی ناراضگی کیوجہ سے مکر گئے،فن لینڈ میں روسی صدر سے ملاقات کے بعد وطن واپسی پر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان سے فوری طور پر مکر گئے۔بدھ کو دارالحکومت واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اپنی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ پر بھرپور اعتماد ہے،اس کی کوئی وجہ نہیں کہ روس نے امریکا کے 2016ءکے صدارتی انتخاب میں مداخلت نہ کی ہو لیکن میڈیانے اسے لکھا کہ روسی صدر پوتین نے صدارتی انتخابات میں مداخلت نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ روسی ہم منصب سے ایران،شام،شمالی کوریا اور اسرائیل کی سلامتی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ پوتین سے دنیا کے تمام ایٹمی ہتھیار ختم کرانے پر بھی بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ ملاقات کے اختتام پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاتھا کہ ماسکونے امریکی صدارتی انتخاب میں مداخلت نہیں کی۔ایف بی آئی کو روس کےخلاف تحقیقات کے بجائے ہلیری کلنٹن کےخلاف تحقیقات کرنا چاہیے۔ٹرمپ نے اپنے ہی ملک پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ روس کے حوالے سے امریکا کی پالیسی بے وقوفانہ تھی۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: