Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / اسلام آباد میں ہفتہ وار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں خاکستر

اسلام آباد میں ہفتہ وار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں خاکستر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب واقع ہفتہ وار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ بجھانے کے لیے سی ڈی اے کے فائر ٹینڈرز کے علاوہ پاک بحریہ اور راولپنڈی کی انتظامیہ سے بھی مدد حاصل کی گئی اور کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین ابھی تک نہیں کیا جاسکا، آج ہفتہ وار بازار بند تھا، اس لئے فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: