Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / 7 دن تک جیپ کے ریڈی ایٹر کا پانی پی کر موت سے لڑنے والی خاتون

7 دن تک جیپ کے ریڈی ایٹر کا پانی پی کر موت سے لڑنے والی خاتون

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مونٹیری کاؤنٹی کے ساحلی علاقے کی چوٹی سے کار سمیت گر جانے والی پورٹ لینڈ کی 23 سالہ خاتون کا ایک ہفتے بعد سراغ لگا لیا گیا سات روز تک خاتون نے اپنی جیپ کے ریڈی ایٹر کا پانی پی کر توانائی بحال رکھی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر پورٹ لینڈ کی 23 سالہ خاتون انجیلا ہرنانڈیز ایک ہفتے قبل کیلی فورنیا کے ساحلی علاقے میں لاپتا ہوگئی تھیں ان کی تلاش میں ریسکیو اہلکاروں کو ناکامی کا سامنا تھا کہ دو بائیکرز کو 61 میٹر بلند چوٹی کے نیچے تباہ کار نظر آئی جس پر ریسکیو ادارے کو مطلع کیا گیا۔
ریسکیو ادارے کے اہل کاروں نے 61 میٹر چوٹی سے نیچے اتر کر دیکھا تو تباہ حال جیپ میں انجیلا نحیف حالت میں موجود تھیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی جیپ کے سامنے اچانک ایک کتا آگیا تھا جسے بچانے کی کوشش میں وہ کھائی میں گرگئیں جس کی وجہ سے ان کے کندھے میں چوٹ آئی تاہم خوش قسمتی سے وہ نہ صرف اتنی اونچائی سے گرنے کے بعد محفوظ رہیں بلکہ انہوں نے سات دن تک صرف جیپ کے ریڈی ایٹر کا پانی پی کر گزارا کیا۔

About Admin

Check Also

ہیرا چرا کر لیجانے والی چیونٹی کی ویڈیو وائرل

جیولری کی دکان سے ہیرا چوری کرنے والی چیونٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: