Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / کہا گیا دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی لیکن سانحہ مستونگ نے سوالات کھڑے کردیے، بلاول

کہا گیا دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی لیکن سانحہ مستونگ نے سوالات کھڑے کردیے، بلاول

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ دہشت گردوں کی کمرتوڑدی گئی ہے لیکن سانحہ مستونگ نے بہت سے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابی ماحول میں سکیورٹی اولین ترجیح ہونی چاہیے، بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے شکایات ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں بتایا گیا تھا کہ دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے مگر سانحہ مستونگ نے بہت سے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ اب الیکشن خوف کے ماحول میں لڑا جارہا ہے تاہم الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادی جائیگی جب کہ سانحہ مستونگ کے تمام شہدا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ نظریاتی اختلاف ہے، عام انتخابات کے بعد اگر پیپلز پارٹی کو کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کرنا پڑا تو دیکھیں گے کہ کون سی پارٹی ہمارے منشور پر عملدرآمد کرا سکتی ہے۔
اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ میں سراوان ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے مستونگ دھماکے میں شہید سراج رئیسانی کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: