Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / افغان صدر کا آرمی چیف کو ٹیلی فون، دہشتگردی کے واقعات پر اظہار افسوس

افغان صدر کا آرمی چیف کو ٹیلی فون، دہشتگردی کے واقعات پر اظہار افسوس

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کرکے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آ ئی ایس پی آر) کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق افغان صدر نے پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی مزید بہتربنانے کی بھی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ پاکستان میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی فورسز سے تعاون کریں گے۔ پاک فوج کے سربراہ نے افغان صدر کا شکریہ ادا کیا۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: