Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری کی ملاقات

آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور پاک ایران بارڈر مینجمنٹ کے امور زیر غور آئے جبکہ ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے جب کہ تعاون کو فروغ دینے سے خطے کے امن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: