Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پاکستان نے عالمی عدالت میں کلبھوشن پر بھارتی اعتراضات کا جواب تیار کرلیا

پاکستان نے عالمی عدالت میں کلبھوشن پر بھارتی اعتراضات کا جواب تیار کرلیا

اسلام آباد: سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی عدالت میں کلبھوشن یادو کے حوالے سے بھارتی اعتراضات پر جوابات 17 جولائی کو جمع کرائے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے حوالے سے بھارتی اعتراضات پر پاکستان اپنا تحریری جواب 17 جولائی کو عالمی عدالت میں جمع کرائے گا۔ پاکستان کی جانب سے جواب دفترخارجہ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فاریحہ بگٹی جمع کرائیں گی جو نیدرلینڈ کے شہر ’دی ہیگ‘ پہنچ چکی ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق 400 سے زائد صفحات پر مشتمل پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہے جس میں بھارت کے تمام اعتراضات کے جوابات دئیے گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے جواب الجواب میں یہ پہلا جواب ہوگا۔ پاکستان نے اس سے پہلے بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس میں اپنا جواب 13 دسمبر 2017 کو جمع کرایا تھا۔

About Admin

Check Also

پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ پی آرایس ایس1 نے کام شروع کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی پہلی ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ (پی آر ایس ایس 1) نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: