Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / امریکی محکمہ خارجہ کی پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی مذمت

امریکی محکمہ خارجہ کی پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی مذمت

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان محکمہ خارجہ نے پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی مذمت کی گئی ہے۔ ایسے حملے پاکستانی عوام کوجمہوری حقوق سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ ہیتھرناورٹ نے کہا کہ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں جب کہ دھماکوں میں مرنے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گوہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزبلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی سمیت 128 افراد شہید جب کہ 150 افراد زخمی ہوگئے۔

About Admin

Check Also

بنگلادیش؛منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا¶ن میں تیزی،200 ملزمان ہلاک،عالمی تنظیموں کی شدید تنقید

ڈھاکا (فارن ڈیسک ) بنگلا دیش میں منشیات فروشوں کےخلاف شروع کیے گئے کریک ڈا¶ن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: