Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / اداروں میں عوام کی کمائی کی لوٹ سیل لگی ہے، چیف جسٹس

اداروں میں عوام کی کمائی کی لوٹ سیل لگی ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ اداروں میں عوام کی کمائی کی لوٹ سیل لگی ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پٹرولیم مصنوعات پر لئے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ایم ڈی پی ایس او کی بھاری تنخواہ اور مراعات کا نوٹس لیتے ہوئے نیب اور ایف آئی اے حکام کو سپریم کورٹ طلب کر لیا۔
چیف جسٹس نے ایم ڈی پی ایس او اکرام الحق سے کہا کہ آپ 37 لاکھ روپے تنخواہ کیوں لیتے ہیں، میرا خیال ہے کہ آپ گزشتہ حکومت میں کسی بڑی شخصیت کے دوست رہے ہیں۔ ایم ڈی پی ایس او نے کہا کہ میں کسی کا دوست نہیں تھا، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اکرام الحق نے سندھ یونیورسٹی سے ماسٹر کیا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ان کی غیر ملکی نہیں بلکہ مقامی ڈگری ہے، انہیں آئل سیکٹر کا کوئی تجربہ بھی نہیں، ان کا تقرر کس نے کیا؟۔ ایم ڈی پی ایس او اکرام الحق نے بتایا کہ میری تقرری کی منظوری وزیر اعظم نواز شریف نے دی تھی، اس وقت وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی تھے، یہ آسامی اشتہار کے ذریعے آئی تھی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میں آپ کو یہی دوستی سمجھا رہا تھا، تقرری کی بہترین ایجنسی سے تفتیش کرا لینگے، آپ کو دیکھ کر اوپر پرابلم شروع ہو جاتی ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس آسامی کے لیے چھ افراد شارٹ لسٹ ہوئے اور سمری تیار ہوئی تھی۔ ایم ڈی پی ایس او نے کہا کہ انٹرویو اور اہلیت جانچنے کے لئے نجی کمپنی کی سروسز حاصل کی گئیں، عہدے کی مدت تین سال ہے، تقرر ستمبر 2015 میں ہوا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عجیب دھندہ بنایا ہے کہ نجی کمپنیوں کو کہتے ہیں ہمارے لئے افسر تلاش کریں، گریڈ 20 کا افسر 2 لاکھ تنخواہ لیتا ہے، کیوں نہ آپ کو عہدے سے معطل کر دیں، پاکستان میں اس طرح کی چیزیں قابل قبول نہیں، آدھے گھنٹے میں نیب اور ایف آئی اے کو بلالیں، ان سے تفتیش کرائینگے، اس کا مطلب ہے آپ کے دو تین ماہ ہی باقی ہیں ، اکرام صاحب آپ سے زیادتی نہیں کررہے ہیں۔
ایم ڈی پی ایس او نے کہا کہ او جی ڈی سی کے سربراہ کی تنخواہ بھی 44 لاکھ روپے ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یعنی سب جگہ لوٹ سیل لگی ہے، لیتے جاؤ اس ملک کے ٹیکس دہندگان کی کمائی۔

About Admin

Check Also

اسرائیلی جیٹ طیاروں کی لازقیہ پر حملے کے دوران ہمارا طیارہ لاپتہ ہوگیاہے ، روس

ماسکو، واشنگٹن ،پیرس(فارن ڈیسک )روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایف-16 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: