Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے ، سید علی گیلانی

کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے ، سید علی گیلانی

سرینگر (فارن ڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے فوج اور پولیس ٹاسک فورس کے ہاتھوں معصوم شہریوں کو بیدردی کے ساتھ قتل کئے جانے کی وارداتوں کا نہ ختم ہونے والے سلسلے پر اپنی گہری تشویش اور فکر مندی کا برملا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قدر افسوس کا مقام ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں انتہائی بے رحمی کے ساتھ تیغ کیا جا رہا ہے اور دنیائے انسانیت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شوپیاں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں حالیہ معصوم طالب علم کی شہادت انتہائی قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ارباب اقتدار کی طرف سے ریاست کے عام شہریوں کو اپنی فوجی طاقت کے ذریعے تختہ مشق بنائے جانے کے تازہ ترین تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ 13 جولائی 1993 سے شروع کیا گیا ہے اور ابھی تک ختم ہونے کا نام نہیں لیتا ہے ۔ حریت راہنما نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم بھارت کی بلاجواز ہلاکت خیز کارروائیوں اور ستم رانیوں کاتب تک مردانہ وار مقابلہ کرتے رہیں گے جب تک ہم اپنی منزل مقصود کو حاصل کریں گے ۔

About Admin

Check Also

بنگلادیش؛منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈا¶ن میں تیزی،200 ملزمان ہلاک،عالمی تنظیموں کی شدید تنقید

ڈھاکا (فارن ڈیسک ) بنگلا دیش میں منشیات فروشوں کےخلاف شروع کیے گئے کریک ڈا¶ن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: