Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نوازشریف کی لاہور آنے والی پرواز کو اسلام آباد موڑنے کا فیصلہ

نوازشریف کی لاہور آنے والی پرواز کو اسلام آباد موڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور آنے والی پرواز کو اسلام آباد موڑنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج نجی ایئرلائن کی پرواز ای وائے 423 کے ذریعے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز لندن سے براستہ ابوظہبی لاہور کے لیے روانہ ہوئے تھے، ابوظہبی میں مختصر قیام کے بعد نجی پرواز کو لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا مگر وہاں ان کا قیام طویل ہوگیا جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پرواز میں پراسرار تاخیر کی گئی۔
آخرکار تقریباً 6 بجے نوازشریف کی پرواز نے ابوظہبی سے لاہور کے لیے اڑان بھری تاہم جیسے ہی طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوا، سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر پرواز کا رخ لاہور کے بجائے اسلام آباد کی جانب موڑنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ لینڈنگ سے آدھا گھنٹہ قبل ایئرٹریفک کنٹرول پائلٹ کو اسلام آباد لینڈ کرنے کے لیے آگاہ کرے گا۔
دوسری جانب نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے کی لینڈنگ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، نیب ٹیم نوازشریف اور مریم نواز کو طیارے سے اتار کر حراست میں لے گی اور دیگر مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ اترنے نہیں دیا جائے گا، نوازشریف کی گرفتاری کے کچھ گھنٹے بعد طیارہ دوبارہ لاہور کے لیے اڑان بھرے گا۔
نوازشریف اور مریم نواز کو کارگو ٹرمینل سے براستہ اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا جس کے لیے 2 بکتر بند گاڑیاں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچادی گئی ہیں۔
پرواز کے دوران مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں نواز شریف نے کہا پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہےمیں یہ قربانی آپ کی نسلوں اور پاکستان کے مستقبل کے لیے دے رہاہوں۔

About Admin

Check Also

shahbaz sharif

پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کے اشاروں پر ناچ رہی ہے، شہبازشریف

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: