Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / بنوں ، اکرم خان درانی کے قافلے پر بم حملہ 4افراد جاں بحق، 35سے زائد زخمی،8کی حالت تشویشناک

بنوں ، اکرم خان درانی کے قافلے پر بم حملہ 4افراد جاں بحق، 35سے زائد زخمی،8کی حالت تشویشناک

شبنوں(بیورو ررپورٹ)جے یو آئی (ف) کے سابق وفاقی وزیر ہا¶سنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کے قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 3بچیوں سمیت 35افراد زخمی ہوگئے جن میں 8کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے بنوں ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا، حملے میں سا بق وزیر محفو ظ رہے ۔تفصیلات کے مطابق این اے 135بنوں سے عمران خان کے مدمقابل ایم ایم اے کی ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے اکرم خان درانی بنوں نوخیل ہا¶س سے 25کلومیٹر دور نوائی علاقے ہوید میں جلسہ کرکے واپس آرہے تھے کہ جلسہ گاہ سے 40میٹر دور نصب بم ڈیوائس سے ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور3بچوں سمیت 35سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی لوگوں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے بنوں ڈی ایچ کیو منتقل کردیا جہاں پر ڈاکٹرز نے 8افراد کی حالت کو تشویشناک قرار دے دیا تاہم اکرم خان درانی گاڑی بم پروف ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے لیکن ان کے ساتھ سیکیورٹی اسکواڈ کے متعدد اہلکار شدید زخمی ہوئے واقع کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا نجی ٹی وی چینل سے اکرم خان درانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے خیریت سے ہوں لیکن افسوس ہے کہ ایسے واقعات آخر کیوں کیے جاتے ہیں جن میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ شہید لوگوں کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں واضح رہے کہ نیکٹا کی جانب سے 6حساس سیاستدانوں میں اکرم خان درانی کا نام بھی شامل تھا اس لیے انہیں سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی تھی کیونکہ اس حملے سے قبل بھی ان پر خود کش حملہ ہوچکا ہے جس میں 10افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: