Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نواز شریف سے اظہاریکجہتی مارچ کی قیادت شہبازشریف کریں گے،مریم اورنگزیب

نواز شریف سے اظہاریکجہتی مارچ کی قیادت شہبازشریف کریں گے،مریم اورنگزیب

لاہور( سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کی رہنما اور سابق وزےر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کے لئے شہبازشریف اظہاریکجہتی مارچ کی قیادت کریں گے اورکل13 جولائی کونوازشریف کافقیدالمثال استقبال ہوگا۔مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کے لئے شہبازشریف کی قیادت میں اظہاریکجہتی مارچ لوہاری سے روانہ ہوگااور مارچ مال روڈ،چیئرنگ کراس سے ایئرپورٹ پہنچے گاجہاں مسلم لیگ (ن)کے قائد کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائدنواز شریف کا استقبال کرنا ہمارا حق ہے ،میاں نواز شریف سزاﺅں سے گھبرانے والے نہیں اور ان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،یہ فیصلہ گزشتہ فیصلوں کا تسلسل تھا،عوام 25جولائی کو کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیں گے

About Admin

Check Also

آرمی چیف سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: