Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف عام ہڑتال

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف عام ہڑتال

سرینگر(فارن ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیری قوم کی نسل کشی اور جنوبی کشمیر کو یرغمال بنائے جانے کے خلاف ( بدھ کو ) عام ہڑتال کی گئی ۔ ہڑتال کی اپیل حریت قائدین سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملکنے کر رکھی تھی۔ ہڑتال کے موقع پر تمام کاروباری مراکز ، تعلیمی ادارے ، دفاتر اور بنک بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی مفلوج رہا ۔ بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لئے وادی کے مختلف علاقوں میں فوج کی بھاری نفری تعینات تھی۔ انتہائی سکیورٹی کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں اور گلی محلوں میں نکلے اور انہوں نے بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ بھارتی فورسز نے متعدد احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کر لیا ۔ حریت قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایک منصوبہ بند پروگران کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے اور کشمیر میں تعینات بھارتی فوج اور فورسز خود کو حاصل غیر معمولی اختیارات کے بل پر کشمیریوں کو اپنا حق حق خود ارادیت طلب کرنے کی پاداش میں مظالم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں قائدین کا کہنا ہے کہ پورے کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول برپا کیا گیا ہے ۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: