Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کافیصلہ محفوظ

طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کافیصلہ محفوظ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کافیصلہ محفو ظ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کافیصلہ محفو ظ کرلیا، عدالت نے فیصلے کے روز طلال چوہدری کی حاضری کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 15 مارچ کو سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران فردجرم عائد کرتے ہوئے انہیں چارج شیٹ جاری کی تھی۔
واضح رہے کہ وزیر مملکت طلال چوہدری پر ایک جلسے میں سپریم کورٹ کے خلاف توہین آمیز جملے کہنے کا الزام ہے جب کہ اس سے قبل نہال ہاشمی اور دانیال عزیر کو بھی توہین عدالت پر نااہل کیا جاچکا ہے۔

About Admin

Check Also

asif zardari

این آر او کیس میں اثاثوں کی تفصیلات کی طلبی، زرداری کی فیصلے پر نظرثانی درخواست

اسلام آباد(مانیٹرنگ‌ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: