Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سپریم کورٹ کا اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

سپریم کورٹ کا اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیر داخلہ اسحاق ڈار کو عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ اور اُن کے اہل خانہ کی غیر موجودگی کے باعث عدالتی حکم نامے کو لاہور میں اسحاق ڈار کی مسقل رہائش گاہ پر چسپاں کردیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم نامے میں اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ سے اسحاق ڈار کی برطانیہ سے واپسی کے لیے ممکنہ اقدامات جیسے پاپسورٹ کی منسوخی اور انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لیے رائے طلب کی ہے۔
دریں اثناء سپریم کورٹ رجسٹر ار آفس نے عدالتی حکم پر عطاء الحق قاسمی تقرری کیس میں اسحا ق ڈار، سیکرٹری خزانہ اوردیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرد ئیے ہیں جس میں فریقین کو 12 جولائی کو ہونے والی آئندہ سماعت کے لیے عدالتی حکم کی من وتعمیل کرتے ہوئے حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اور نو منتخب سینیٹر اسحاق ڈار علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور سینیٹ الیکشن کے موقع پر بھی پاکستان نہیں آسکے تھے۔

About Admin

Check Also

حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلہ محفوظ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: