Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / امریکی صدر نے ضلعی عدالت کے جج بریٹ کاوانوف کو جسٹس آف سپریم کورٹ نامزد کردیا

امریکی صدر نے ضلعی عدالت کے جج بریٹ کاوانوف کو جسٹس آف سپریم کورٹ نامزد کردیا

واشنگٹن (فارن ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریٹ مائیکل کاوانوف کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کردیا ہے،انہوں نے بریٹ مائیکل کاوانوف کو سپریم کورٹ جج نامزد کرتے ہوئے اسے بہترین انتخاب قرار دیا۔بد ھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریٹ مائیکل کاوانوف کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے کاوانوف کیلئے تعریفی کلمات کہے اور انہیں سپریم کورٹ کیلئے موزوں ترین امیدوار قرار دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق بریٹ مائیکل کاوانوف اس وقت کولمبیا کے ضلعی عدالت میں جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اس سے قبل وہ سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے مشیر بھی رہے ہیں۔کاوانوف کی نامزدگی سے امریکا میں دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور دیکھنا ہے کہ کاوانوف اسلحے پر پابندی اور پناہ گزینوں سے متعلق قوانین کے باعث مشکلات میں گھرے ٹرمپ کی کیا مدد کرسکیں گے۔واضح رہے کہ جسٹس انتھونی کینیڈی نے رواں سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد امریکی صدر نے 53 سالہ بریٹ مائیکل کاوانوف کو نامزد کیا ہے،ماہرین اس نامزدگی کو پناہ گزینوں سے متعلق سخت قوانین پر تنقید سے بچنے کیلئے ایک حربہ قرار دے رہے ہیں۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: