Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / آئی سی سی بھارت کو پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے پر قائل کرے، معین خان

آئی سی سی بھارت کو پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے پر قائل کرے، معین خان

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم وکٹ کیپر معین خان کا کہنا ہے کہ ایشیا کے مقبول ترین کھیل کی مقبولیت تماشائیوں کی وجہ سے ہے لیکن شائقین کو بھارت اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے محروم کررہا ہے، یہ روش ترک کرنا ہوگی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو دنیا کی صف اول کی ٹیموں کے خلاف ایکشن میں تھیں۔ہرارے میں پاکستان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں دنیا کی مضبوط ترین ٹیم آسٹریلیا کو چھ وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرا 16 جون کو ہوگااس میچ کے چند گھنٹے بعد برسٹل میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف دو سو رنز کا ہدف عبور کرکے میچ سات وکٹ سے جیت لیا، میچ میں روہت شرما نے سنچری اسکور کی۔بدقسمتی سے دونوں ملکوں کے درمیان آج تک ایک بھی دو طرفہ ٹی ٹوئینٹی سیریز نہیں ہوئی ہے۔سابق کپتان شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ مجھے سب سے زیادہ کرکٹ کھیلنے کا مزہ بھارت میں آتا تھا لیکن بدقسمتی سے بھارت کی سیاست کھیل پر اثر انداز ہورہی ہے، کرکٹ کو سیاست سے پاک کرنا ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ کرکٹ روابط کے تنازع کو طے کرنے کے لئے پیر سے لندن میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور قانونی مشیر سلمان نصیر کی اپنے برطانوی قانونی مشیروں سے تین روزہ میٹنگ کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف قانونی جنگ میں انصاف کے لئے ثالثی کی عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف 60 ملین ڈالرز ہرجانے کا دعوی کیا ہوا ہے۔پی سی بی کا موقف ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھارتی بورڈ نے 2015 سے 2023 تک آٹھ سال کے عرصے میں پانچ دو طرفہ سیریز کھیلنا تھی، سیریز نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی کو جو نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کیا جائے۔آئی سی سی نے تنازعات پینل کے لئے دو دیگر اراکین جان پال سن اور ڈاکٹر اینا بیل بینتٹ کا تقرر کیا ہوا ہے۔

About Admin

Check Also

ورلڈ جونیئر ریسلنگ، 6 رکنی قومی دستہ شرکت کیلیے بھارت روانہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے 6 رکنی قومی دستہ واہگہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: