Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / روئی اور پھٹی کی قیمتیں 9 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

روئی اور پھٹی کی قیمتیں 9 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی(بیورو رپورٹ)کاٹن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری رہا۔پھٹی کی محدود دستیابی اورٹیکسٹائل ملز کی جانب سے روئی کی بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں کیوجہ سے روئی کی قیمت 8400 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو گزشتہ 9 سال کی بلندترین سطح ہے،مارکیٹ میں فی40 کلوگرام پھٹی کی قیمت بڑھ کر 4200 تا 4400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔منگل کو چیئرمین کراچی کاٹن بروکرز فورم نسیم عثمان نے ”آن لائن “کو بتایا کہ پانی کی شدید قلت اور بے تحاشا گرمی کے باعث روئی کی بوائی کم ہونے کیوجہ سے پھٹی اور روئی کے بھا¶ میں مسلسل اضافہ کا رجحان ہے جس کے باعث پھٹی کے بیوپاری، جنرز اور ملز مالکان میں اضطراب پھیل گیا ہے،جنرز کو نقصان ہونے کیوجہ سے انہوں نے پھٹی کی خریداری جزوی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے، اس اقدام سے کاشت کاروں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔دریں اثناءپاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر جیسو مل نے جنرز کو مشورہ دیا کہ نقصان کرنے کے بجائے پورا خرچ لے کر جننگ کی جائے۔

About Admin

Check Also

dollars

بیرون ملک کرنسی لے جانے کی حد 3 ہزار ڈالر کرنے پر غور

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: