Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی بار پاکستا نی خواتین باکسرز ایکشن میں دکھائی دیں گی

ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی بار پاکستا نی خواتین باکسرز ایکشن میں دکھائی دیں گی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی بار پاکستا نی خواتین باکسرز ایکشن میں دکھائی دیں گی ، انٹرنیشنل ایونٹ کی تیاریوں کیلئے خواتین باکسرز کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے ۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ناصر ٹنگ کے مطابق آئندہ ماہ انڈونیشیا میں کھیلی جانیوالی ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے مرد اور خواتین باکسرز کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جہاں کوچز دو سیشن میں باکسرز کو تربیت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ایشین گیمز کی مینز کیٹگری کی تیاریوں کیلئے 18باکسرز کیمپ میں شریک ہیں اور سات کیٹگریز 49کلو گرام ، 52 کلو گرام ،56کلو گرام ، 60کلو گرام ، 64کلو گرام ، 69کلو گرام ، 75کلو گرام میں پاکستانی باکسرز ایکشن میں دکھائی دینگے ۔ کرنل ناصر ٹنگ نے مزید بتایا کہ ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خواتین باکسرز بھی باکسنگ رنگ میں نظر آئے گی اور تربیتی سیشن میں 6خواتین باکسرز شریک ہیں جن میں رضیہ بانو، خولہ اطہر ، مہوش عروج ، ہادیہ کمال ، رخسانہ پروین ، میمونہ خان شامل ہیں جن میں سے تین کیٹگریز 51کلو گرام ، 57کلو گرام , 60کلو گرام کیٹگری میں پاکستانی خواتین نمائندگی کریں گی ۔

About Admin

Check Also

ورلڈ جونیئر ریسلنگ، 6 رکنی قومی دستہ شرکت کیلیے بھارت روانہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے 6 رکنی قومی دستہ واہگہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: