Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے منگنی کرلی

کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے منگنی کرلی

ٹورنٹو(شوبز ڈیسک)کینیڈا کے پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے ‘منگنی’ کر لی۔ غےر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں جسٹن بیبر کی منگنی کی تصدیق کی گئی۔نیوز ویب سائٹ ٹی ایم زی کے مطابق 24 سالہ پاپ اسٹار نے بہاماس ریزورٹ میں 21 سالہ ہیلی بالڈ ون کو پروپوز کیا اور اس موقع پر ان کے سیکیورٹی اسٹاف نے ریسٹورنٹ کے اسٹاف سے اپنے موبائل فون بند رکھنے کو کہا۔اگرچہ جسٹن اور ہیلی بالڈ ون کی جانب سے اس خبر کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی تاہم بیبر کے والدین بیٹے کی خوشی آن لائن منا رہے ہیں۔گلوگار کے والد جیریمی نے اپنے بیٹے کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، ‘میں ایک نئے باب کے لیے پرجوش ہوں’۔دوسری جانب جسٹن بیبر کی والدہ نے بھی ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ جسٹن بیبر کی منگیتر بالڈ ون نے ٹی وی کے علاوہ کئی شوز، میوزک ویڈیوز اور ماڈلنگ کیمپینز کے لیے کام کیا ہے۔واضح رہے کہ جسٹن بیبر کا اس سے قبل گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کے ساتھ بھی تعلق رہ چکا ہے۔

About Admin

Check Also

کترینہ کیف نے فلم” بھارت“ میں کا م کرنے سے انکار کردیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی باربی ڈول اور نامور اداکارہ ہکترینہ کیف نے فلم”’ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: