Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے ایک ارب 3کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزجاری

صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے ایک ارب 3کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزجاری

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں صنعت و پیداوار ڈویڑن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے ایک ارب 3کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے سیالکوٹ میں پراڈکٹ ڈویلپمنٹ سنٹر کیلئے 13 کروڑ 45 لاکھ، ضلع نوشیروفیروز میں فروٹ اور سبزیوں کے پراسیسنگ سنٹر کے لئے 16کروڑ، حب انڈسٹریل سٹیٹ میں واٹر سپلائی سکیم کے لئے 11کروڑ18لاکھ، پشاور لائٹ انجینئرنگ سنٹر کے لئے 9 کروڑ 26لاکھ، کوئٹہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے 12 کروڑ 26لاکھ، بوستان انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے لئے 21کروڑ 17لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔یاد رہے کہ پلاننگ کمیشن نے ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویڑنوں کوگزشتہ مالی سال کے آخری ہفتہ میں فنڈز کا اجراء کیا۔

About Admin

Check Also

پی آئی اے دنیا کی 100 بہترین ایئرلائنز سے بھی باہر

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئرلائن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن خراب کارکردگی کی وجہ سے دنیا کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: