Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / عائشہ ٹاکیا کو دھمکی آمیز پیغامات کی موصولی،وزیراعظم سے مدد کی اپیل

عائشہ ٹاکیا کو دھمکی آمیز پیغامات کی موصولی،وزیراعظم سے مدد کی اپیل

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ انڈسٹری کی سابق اداکارہ عائشہ ٹاکیا کے شوہر ابو فرحان عٰظمی نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کو کئی دنوں سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے ہیں۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اداکارہ عائشہ ٹاکیا کے شوہر ابو فرحان عٰظمی نے کہا کہ میری اہلیہ عائشہ ٹاکیا،والدہ اور بہنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے،انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں،اور کوئی ان کا پیچھا بھی کررہا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ممبئی پولیس میری فون کالز اور میسجز کا جواب نہیں دے رہے،ہمارے بینک اکاو¿نٹس منجمد کردیے گئے ہیں،فرحان عٰظمی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ وہ اس مسئلے پر ان کی مدد کریں۔واضح رہے کہ عائشہ ٹاکیا آخری مرتبہ 2010 میں فلم ‘پاٹھ شالا’ میں نظر آئیں تھی،جس کے ایک سال بعد ان کی شادی ہندوستانی سیاست دان ابو اعظمی کے بیٹے فرحان اعظمی سے ہوگئی۔گزشتہ سال عائشہ ٹاکیا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ان پر پلاسٹک سرجری کروانے کا الزام لگا کر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

About Admin

Check Also

کترینہ کیف نے فلم” بھارت“ میں کا م کرنے سے انکار کردیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی باربی ڈول اور نامور اداکارہ ہکترینہ کیف نے فلم”’ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: