Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / سہ ملکی ٹی 20 سیریز؛ پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف

سہ ملکی ٹی 20 سیریز؛ پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف

ہرارے: سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا ہے۔
زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلی جارہی سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اور حارث سہیل اور فخرزمان نے کیا تاہم حارث سہیل بغیر کوئی رن بنائے دوسرے اوور میں آؤٹ ہوگئے جب کہ فخرزمان نے جارحانہ اننگز کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 73 رنز بنائے، فخرزمان کا ساتھ تیسرے نمبر پر آنے والے حسین طلعت نے دیا اور 30 رنز کی اننگز کھیلی تاہم 80 کے مجموعی اسکور پر وہ آؤٹ ہوگئے۔
کپتان سرفراز احمد زیادہ دیر آسٹریلوی بولرز کا مقابلہ نہ کرسکے اور صرف 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم شعیب ملک اور آصف علی نے جارحانہ انداز اپنایا، شعیب ملک نے 15 گیندوں پر 27 جب کہ آصف علی نے 18 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ سیریز میں پاکستان، آسٹریلیا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہیں جب کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ زمبابوے اور پاکستان کے درمیان 2 میچز کھیلے گئے، پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 74 اور دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی جب کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

About Admin

Check Also

بھارت پر مہربانیاں: سرفراز احمد کو ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراض

پاکستان کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: