Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / تھائی لینڈ؛غار میں پھنسے بچوں کا برساتی پانی سے مقابلہ

تھائی لینڈ؛غار میں پھنسے بچوں کا برساتی پانی سے مقابلہ

بنکاک(فارن ڈیسک)تھائی لینڈ میں امدادی کارکنوں نے کہا ہے کہ غار میں پھنسے 12 بچوں اور ان کے فٹبال کوچ کو بچانے کیلئے موسم سے مقابلہ ہے کیونکہ چند روز میں بارشیں شروع ہونےوالی ہیں،چیانگ رائی میں گذشتہ چند دن سے موسم خشک تھا،تاہم آئندہ چند دن میں بارشیں شروع ہونےوالی ہیں اور ان کے نتیجے میں غار میں پانی کی سطح بڑھ جائےگی جس سے اس جگہ کو خطرہ ہے جہاں پر بچوں کے گروپ نے پناہ لے رکھی ہے،امدادی کارکن اب جائزہ لے رہے ہیں کس طرح محفوظ طریقے سے بچوں کو غار سے باہر نکلا جائے۔جمعرات کو گورنر چیانگ رائی نارونگسک اوستھاناکورن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پانی کےخلاف مقابلہ کر رہے ہیں،اگر بارش زیادہ دیر تک نہ ہو تو اس بات کا امکان ہے کہ بچوں کا گروپ غار سے پیدل باہر آ سکتا ہے اور انھیں خوطہ خوری کرتے ہوئے باہر نکلنے کی ضرورت پیش نہ آئے،غار میں پھنسے ہوئے گروہ کا غار کے داخلے تک سفر 11 گھنٹوں پر محیط ہے،ان میں زیادہ تر بچوں کو تیرنا نہیں آتا اور انھیں تیراکی اور خوطہ خوری کی بنیادی تربیت دینا ہو گا تاکہ وہ غار سے باہر نکل سکیں۔اس سے پہلے امدادی کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ غار میں پھنسے بچوں کے گروپ تک ٹیلی فون لائن فراہم کرنے کی ایک اور کوشش کر رہے ہیں،اس سے پہلے کی جانے والی ایک کوشش اس وقت ناکام ہو گئی جب واٹر پروف سیل ٹوٹ گئی تھی۔امید کی جا رہی ہے کہ ٹیلی فون لائن کی فراہمی کے بعد بچوں کے والدین کو ان سے بات کرنے کی اجازت دی جائےگی جس سے بچوں کا حوصلہ بڑھے گا۔دوسری جانب غار میں موجود ہزاروں لیٹر پانی کو ہر گھنٹے کے بعد باہر نکالا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز غار میں پھنسے 12 بچوں اور ان کے فٹبال کوچ کی ایک تازہ ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں وہ بہتر حالت میں نظر آ رہے ہیں۔اس ویڈیو میں انھوں نے مسکراتے اور بعض اوقات ہنستے ہوئے باری باری اپنا تعارف کروایا۔نو دن تک لاپتہ رہنے کے بعد پیر کو اس گروپ کا پتہ چلا تھا کہ غاروں میں پانی بھر جانے کے سبب وہ ایک جگہ پھنس کر رہ گئے تھے لیکن اب انھیں کھانا اور دوائیں پہنچائی جا چکی ہیں۔تاہم تھائی فوج کا کہنا تھا کہ ان افراد کو وہاں سے نکالنے میں مہینوں لگ سکتے ہیں اور اس کے لیے انھیں یا تو غوطہ خوری سکھائی جائے گی یا پھر پانی کے کم ہونے کا انتظار کیا جائےگا۔اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی جار رہی ہے کہ ابھی تو وہاں برسات کا موسم شروع ہی ہوا ہے اور آنے والے دنوں میں تھیم لوانگ غاروں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہی ہوگا۔تازہ ویڈیو بھی تھائی بحریہ سیل کے فیس بک پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں یہ دیکھا جا سکتا ہے بچے خود کو گرم رکھنے کے لیے فوائل کے بنے کمبل کا استعمال کر رہے ہیں۔ویڈیو میں ٹارچ کی روشنی میں غوطہ خوروں کے ساتھ بیٹھ کر وہ اپنا نام بتاتے ہیں اور دونوں ہاتھ جوڑ کر روایتی انداز میں ‘وائی’ یعنی سلام کر رہے ہیں۔دوسری دو ویڈیوز میں فوجی ڈاکٹروں کو ان بچوں کو آنے والی ہلکی خراش کا علاج کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ایک ویڈیو میں بچے پھر ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لیے اب کھانا کب آئے گا۔اور دیوار پر اس فٹبال ٹیم کے نام کے ساتھ ان بچوں کے بچانے میں لگی بحریہ کی یونٹ کا نام لکھا ہوا ہے اس ویڈیو میں ان بچوں نے مسکراتے اور بعض اوقات ہنستے ہوئے باری باری اپنا تعارف کروایا تھا۔جب سے غار میں بچوں کے زندہ ہونے کا پتہ چلا ہے اس وقت سے اب تک کئی غوطہ خور گروپ وہاں پہنچے ہیں۔امدادی کاموں میں شامل لوگ ان کو وہاں سے بحفاظت نکالنے کی تدابیر پر غور کر رہے ہیں جبکہ حکام کسی قسم کے خطرہ مول لینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: