Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / امریکااور کینیڈا کے متعدد علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ،19 افراد ہلاک

امریکااور کینیڈا کے متعدد علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ،19 افراد ہلاک

واشنگٹن\ٹورنٹو(فارن ڈیسک)امریکا اور کینیڈا میں گرم موسم اور ہیٹ ویو کے باعث 19 افراد ہلاک ہوگئے،کینیڈا کے شہر مانٹریال میں ہیٹ ویو کیوجہ سے مزید 6 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی،جس کے بعد کینیڈا میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے،مانٹریال میں درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وسطی اور مشرقی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔جمعرات کو کینیڈین ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ (آج)جمعہ سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے،صوبے کیوبیک کے مختلف علاقوں میں بھی 5افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دوسری جانب امریکا کے شہر نیویارک اور پنسلوینیا میں ایک خاتون سمیت 2افراد گرمی کی شدت کا شکار ہوگئے،کنساس سٹی میں بھی ممکنہ طور پر گرمی کیوجہ سے 2افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: