Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / نیب کا 25 جولائی تک کسی بھی امیدوار کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

نیب کا 25 جولائی تک کسی بھی امیدوار کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے الیکشن لڑ نے والے کسی بھی امیدوار کوکرپشن کے الزامات پر 25 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اسلام آباد میں نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہواجس میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور خوربرد کے الزامات کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔
نیب نے سابق ڈی جی پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی احد چیمہ،سی ای او بسم اللہ انجینئرنگ شاہد شفیق اور دیگر کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی جب کہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ خیبر پختونخوا کے افسروں و اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی، ملزمان پر مبینہ طور پر پراجیکٹ کے فنڈز میں خورد برد کاالزام ہے۔اجلاس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،غلام حیدر اور دیگر پر بدعنوانی سے مبینہ طور پر قومی خزانے کو 16کروڑ روپے کانقصان پہنچانے کاالزام ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک اسٹاف ، کوآپریٹوہاوسنگ سوسائٹی کے خلاف سرکاری زمین پر سوسائٹی بنانے کی انویسٹی گیشن کی منظوری بھی دی گئی۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: