Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / مکمل طور پر فٹ بھرپور فارم میں ہوں ، نیمار

مکمل طور پر فٹ بھرپور فارم میں ہوں ، نیمار

ریوڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک)پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیلین فٹ بال ٹیم بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی نیمار ڈا سلوا سانٹوس نے کہا ہے کہ ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے پر بہت خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ انکی پوری کوشش ہے کہ ٹیم چھٹی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرئے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیمار نے کہا کہ انکی ٹیم اس وقت بھرپور فارم ہے اور میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کے لئے بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوارٹر فائنل میں سامنے کوئی بھی ٹیم ہو میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیلجیئم کی ٹیم کو آسان حریف نہیں تصور کرینگے۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں کوارٹر فائنل مرحلے میں برازیل کا میچ بیلجیئم سے ہوگا۔ انہوں نے کہا بیلجیئم کے خلاف میچ کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ نیمار نے کہا کہ گروپ میچز کے بعد ہماری ٹیم کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنے والی کوئی بھی ٹیم آسان حریف نہیں ہوتی اس لئے بیلجیئم کو مین راﺅنڈ میں آسان نہیں لیں گے۔

About Admin

Check Also

بھارت پر مہربانیاں: سرفراز احمد کو ایشیا کپ کے شیڈول پر اعتراض

پاکستان کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: