Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / بالی ووڈ اداکارہ کم شرما پر 27 سالہ نوکرانی ایستھر کھیس نے تشدد کرنے اور تنخواہ نہ دینے کا مقدمہ درج کروادیا

بالی ووڈ اداکارہ کم شرما پر 27 سالہ نوکرانی ایستھر کھیس نے تشدد کرنے اور تنخواہ نہ دینے کا مقدمہ درج کروادیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کم شرما پر 27 سالہ نوکرانی ایستھر کھیس نے تشدد کرنے اور تنخواہ نہ دینے کا مقدمہ درج کروادیا۔ 27 سالہ ایستھر کھیس نے اپنی سابق مالکن 38 سالہ کم شرما پر انڈین پینل کوڈ (ا آئی پی سی) کی دفعہ 323 اور 504 کے تحت تشدد اور بے عزت کرنے کا مقدمہ درج کروادیا۔نوکرانی نے اپنی درخواست میں دعویٰ کیا کہ ان سے مالکن کے کپڑے دھوتے وقت معمولی غلطی ہوگئی تھی، انہوں نے اداکارہ کے سیاہ اور سفید رنگ کے کپڑوں کو ایک ساتھ دھویا تو دونوں رنگوں کے کپڑوں کے رنگ ایک دوسرے سے مل گئے۔نوکرانی کے مطابق انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے یہ بات فوری طور پر کم شرما کو بتائی، جنہوں نے انہیں معاف کرنے کے بجائے ان پر تشدد کیا اور انہیں گھر سے نکال دیا۔نوکرانی نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے انہیں نہ صرف گھر سے نکال دیا بلکہ ان کی تںخواہ بھی روک دی۔دوسری جانب اداکارہ نے نوکرانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نوکرانی پر نہ تو تشدد کیا اور نہ ان کی تنخواہ روکی۔تاہم اداکارہ نے تسلیم کیا کہ نوکرانی نے ان کے 70 ہزار روپے مالیت کے کپڑے خراب کردیے۔کم شرما کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایستھر کھیس کو تمام تنخواہیں ادا کردی ہیں اور انہوں نے صرف انہیں گھر سے نکال دیا تھا۔خیال رہے کہ اداکارہ کم شرما نے 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈر‘ سے اداکاری کی شروعات کی، انہوں نے کم سے کم 20 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

About Admin

Check Also

عالیہ بھٹ کا ایک بار پھررنبیرکے لیے اظہارمحبت

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر اپنے گہرے دوست رنبیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: