Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / اقوام متحدہ کی جانب سے خواتین کیلئے فراہم کردہ 14بسیں ناکارہ ہوگئیں

اقوام متحدہ کی جانب سے خواتین کیلئے فراہم کردہ 14بسیں ناکارہ ہوگئیں

پشاور(بیورو رپورٹ) اقوام متحدہ کی جانب سے صرف خواتین کے لیے فراہم کردہ 14 بسیں ایبٹ آباد اور مردان کے پشاور بس اڈے پر گزشتہ 2 ماہ سے گرد آلود ہورہی ہیں۔اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ 100 ارب روپے مالیت کی جاپانی بسوں کو فعال کرنے میں مزید 2 ماہ کا وقت درکار ہے جس کی وجہ بسوں کے آپریٹرز کے انتخاب میں تاخیر ہے۔اقوام متحدہ آفس فار پراجیکٹ سروسز نے پنک بسیں 11 مئی کو صوبائی حکومت کے حوالے کی تھیں، جنہیں جی ٹی روڈ سے متصل لاہور بس اسٹنڈ پر اوپن ایئر میں پارک کردی گئیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایبٹ آباد اور مردان کے لیے بلترتیب 7 ، 7 بسیں ہیں، ایک بس کی مالیت 70 لاکھ 30 ہزار روپے ہے۔ ٹرانس پشاور نامی کمپنی کو ہی پنک بسیں فعال کرنے کا ہدف دیا تھا۔کمپنی نے 6 جون کو دونوں اضلاع میں بسوں کے آپریشن اور دیکھ بحال کے لیے ٹینڈر جاری کیا۔ٹینڈر کھلنے کی تاریخ 29 جون تھی تاہم ٹینڈر کھلنے سے قبل ٹرانس پشاور آفس میں 20 جون کو ایک اجلاس ہوا جس میں ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 10 جولائی کردی گئی۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ ٹینڈر میں بڑے آپرٹرز کی عدم شمولیت کے باعث فیصلہ لیا گیا۔اجلاس میں تین کمپنیوں نوشین ٹرانسپورٹ، ڈائیو پاکستان اور ویڈا ٹرانسٹ سولوشن موجود تھیں۔حکام نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے مردان اور ایبٹ آباد میں بسوں کے مقررہ اسٹاپ کی نشاندہی بھی کی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ خواتین کے 15 اسٹاپ تعمیر کرائے گئے جنہیں پر سولرپینل بھی نصب کیے گئے تاکہ اندھیرے کے باعث خواتین کو پریشانی نہ ہو۔

About Admin

Check Also

نواز شریف سزا معطلی؛ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں کا مکمل احترام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: