Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / یمن میں شادی کی تقریب پر بمباری، 11 افراد جاں بحق

یمن میں شادی کی تقریب پر بمباری، 11 افراد جاں بحق

صنعا: یمن میں شادی کی تقریب پر بمباری کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کے مطابق سعودی اتحادی فوج نے شمالی یمن کے شہر ’سادا‘ میں رات گئے فضائی بمباری کی جس میں ایک شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا گیا، بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
فضائی بمباری میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بمباری کے بعد لڑاکا طیارے بہت دیر تک علاقے میں پرواز کرتے رہے جس سے اہل علاقہ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: