Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / کرپشن الزامات پر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق گرفتار

کرپشن الزامات پر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق گرفتار

کوالا لمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو سرکاری خزانے میں خرد برد کے الزامات میں اینٹی کرپشن پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اُن کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔ سابق وزیراعظم کو کل عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے پولیس نے چالان تیار کرلیا ہے۔ قبل ازیں تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیراعظم کے گھر اور دفاتر میں دو الگ الگ مار گئے چھاپے کے دوران 273 ملین ڈالر کے اثاثے بر آمد کیے تھے۔
ملائيشيا کےسابق وزيراعظم نجيب رزاق کے قبضے سے برآمد کیے گئے اثاثوں کی ماليت لگ بھگ 273 ملين ڈالر بنتی ہے جن میں 12 ہزار سے زائد زیورات، 423 مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز ہیں جو سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ روسماء منصور کے زیر استعمال تھے۔
واضح رہے کہ ملائيشيا کے نئے وزير اعظم مہاتير محمد نے ذمہ دارياں سنبھالتے ہی سابق وزیراعظم نجیب رزاق پر سرکاری خزانے سے چار ارب ڈالر کی ہیرا پھیری کے الزام کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر عمل در آمد کرنے کے لیے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم سابق وزیراعظم نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی تھی۔

About Admin

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: